صدارتی انتخابات 17 مارچ 2024ء کو ہونگے

Share

روسی پارلیمنٹ نے آئندہ صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی پارلیمنٹ نے آئندہ صدارتی انتخابات اگلے سال جمعرات 17 مارچ کو کروانے کی تجویز منظور کر لی۔روسی پارلیمنٹ کی جانب سے باضبطہ اعلان کے بعد صدارتی مہم کا عملی طور پر آغاز ہو گیا ہے۔ایوانِ بالا کے اجلاس کے دوران پیش کی گئی تجویز کو تمام سینیٹرز نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی پارلیمنٹ نے یہ اعلان براہِ راست نشر ہونے والے اجلاس کے دوران کیا ہے۔