
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف مقدمہ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما علی اصغر کی مدعیت میں تھانہ بیروٹ میں درج کیا گیا ہےایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی، سابق وزیر کی باتوں سے پارٹی کارکنان میں اشتعال پھیل رہا ہے، مقدمے میں دفعہ 500 ، 504 ، 153 اور 506 سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف کراچی اور مری کے تھانوں میں بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو سابق صدر آصف علی زرداری پر الزامات عائد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved