شہری کے اغواء و بھتہ مانگنے کا الزام، ایس پی یو، سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت 7 افراد پر مقدمہ درج

Share

لاہور میں شہری کو اغواء کر کے بھتہ مانگنے کے الزام میں 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیالاہور پولیس کے مطابق مناواں میں ایس پی یو اور سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مدعیٔ مقدمہ کا مؤقف ہے کہ ملزمان نے شہری کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور بھتہ مانگا تھا