شہباز شریف کے داماد کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پرنیب سے رپورٹ طلب

Share

لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کے داماد ہارون یوسف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیب سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔ احتساب عدالت لاہورمیں منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف اورسید طاہر نقوی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ڈیوٹی جج نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف اور سید طاہرنقوی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔بعدازاں لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف اور سید طاہر نقوی کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *