
شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن نے نئے ایئر ڈیفنس سسٹم کے تجربات کا مشاہدہ کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے دو ایئر ڈیفنس میزائوں کی ٹیسٹ فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا نے نئے تجربات کے حوالے سے بتایا ہے کہ نئے میزائلوں نے بہترین جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاذرائع کے مطابق نیا سسٹم فضا میں موجود اہداف جیسے ڈرون اور کروز میزائلوں کو تیزی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ تجربات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکا میں جنوبی کوریا کے ہم منصب سے ملاقات سے ایک دن قبل کیے گئے ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved
79w997