
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی سے متعلق حیران کُن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کہ اداکارہ ثناءجاوید اور کرکٹر شعیب ملک گزشتہ 3 سال سے ڈیٹنگ کررہے تھے۔ثناء جاوید نے عمیر جیسوال 2 سے 3 ماہ قبل طلاق مانگی تھی اور یہ بات اداکار کے لیے بہت پریشان کن اور تکلیف دہ تھی۔ ثناء اور عمیر جسوال کے درمیان کسی قسم کی چپلقش کی کوئی خبر کبھی سامنے نہیں آئی تھی ، تاہم گزشتہ 3 ماہ کے دوران بہت خاموشی سے دونوں کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے معاملات چلے اور اس حوالے سے کسی کو پتا نہیں چل سکا۔ذرائع کے مطابق شعیب اور ثناء گزشتہ 3 سال سے تعلقات میں تھے ، اس وقت تک ثناء کی عمیر جسوال سے شادی ہو چکی تھی۔ شعیب ملک سے اداکارہ کی ملاقات فہد مصطفیٰ کے پروگرام ’جیتو پاکستان‘ میں ہوئی۔ شو میں شعیب ملک اور ثناء جاوید کی مسلسل ملاقاتیں ہونے لگیں۔ اس کے علاوہ شعیب ملک شوز میں آنے سے پہلے شرائط رکھتے تھے کہ وہ صرف اسی صورت آئیں گے جب ثناءجاوید کو بطور مہمان مدعو کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی اداکار نے اس بات پر توجہ نہیں دی کیونکہ ثناء جاوید پہلے ہی عمیر جسوال سے شادی شدہ تھیں۔ لوگ شعیب کے حوالے سے عائشہ عمر کے بارے میں تجسس رکھتے تھے لیکن اصل وجہ کچھ اور تھی۔ ذرائع کے مطابق ’ثانیہ مرزا شعیب ملک کے افیئر سے بخوبی آگاہ تھیں۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان آخری لڑائی کی وجہ ثناء جاوید ہی تھیں۔ ثانیہ نے شعیب کے اہل خانہ سے رابطہ کیا تو وہ دبئی پہنچے اور دونوں کے درمیان معاملات صاف کرنے کی کوشش کی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شعیب ملک ثانیہ کے ساتھ اپنی شادی جاری رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے کیونکہ ان کی دوسری دلچسپی تھی۔ ثانیہ مرزا کو بھی ان کے تمام معاملات کے بعد ان میں کوئی دلچسپی نہ رہی۔ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو دھوکہ دیا۔ شعیب ملک کے اہل خانہ نہیں چاہتے تھے کہ ثانیہ کے ساتھ ان کی شادی ختم ہو۔ وہ ثانیہ مرزا کے ساتھ ہیں، ذرائع کے مطابق ثناءجاوید کی شادی عمیر سے اس وقت ہوئی تھی جب شعیب نے ان کی زندگی میں قدم رکھا۔ ثناء ، عمیر سے طلاق لینےکے بارے میں کافی فکرمند تھیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved