
سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 250 اہلکار کراچی کی سڑکوں پر دربدر ہوگئے، چینی کمپنیوں نے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار لینے سے انکار کیا تو اہلکاروں کو سڑکوں پر بے یارومددگار رات گزارنی پڑی۔چائنیز کمپنی نے اعلیٰ افسران کو خط لکھا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سکیورٹی کیلئے مزید نفری نہیں چاہئے۔سی ٹی ڈی سندھ کے 250 اہلکاروں کا سی پیک سیکیورٹی پر کراچی تبادلہ کیا گیا تھا، لیکن چینی کمپنیوں کے انکار کے بعد متعدد اہلکار ڈیفنس میں واقع چائنیز کمپنی میں آمد کروانے کیلئے سڑکوں پر بے یارو مدد گار بیٹھے رہے۔اہلکاروں نے اعلیٰ افسران کو درخواست بھی لکھی، جبکہ ایک اہلکار نے اعلیٰ افسران کے آگے وڈیو بیان میں دہائی بھی دی۔بڑی تعداد میں اہلکار اسلحہ سمیت توحید کمرشل میں واقع بینکوں کے سامنے بیٹھے رہے۔پولیس اہلکارت کا کہنا ہے کہ کوئی لائن افسر ہماری کال ریسیو نہیں کر رہا، کوئی چائنیز سیکیورٹی پر رکھنے کو تیار نہیں ہے۔صوبے بھر سے آئے اہلکاروں نے ڈیفینس کی سڑکوں پر رات گزاری ۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved