
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ایک دہشت گرد جہنم واصل جبکہ اہلکار شہید ہو گیا۔سی ٹی ڈی پولیس نے مردان کے علاقہ جہانگیر آباد میں چھاپہ مارا، اس موقع پر مبینہ دہشت گرد اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فائرنگ سے سی ٹی ڈی پولیس اہلکار شہید ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مبینہ دہشت گرد بھی مارا گیا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved