
مصر کو امریکہ کی جانب سے جو سالانہ فوجی امداد مہیا کی جاتی ہے اس سالانہ فوجی امداد کی مد میں اضافی ساڑھے 7 کروڑ ڈالر کی ادائیگی روک دی گئی ہے۔
ڈیموکریٹس پارٹی کے سینئر سینیٹر نے قاہرہ کی طرف سے سیاسی قیدیوں کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فنڈنگ روک دی۔سینیٹر پیٹرک لیہی سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین ہیں جنہوں نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے اس امداد کی توجیہہ کو رد کردیا ہے۔
سینیٹر پیٹرک نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ مصر میں سیاسی قیدیوں کی صورتحال بہت خراب ہے۔کانگریس کی طرف سے مصر کو دی جانے والی امداد اس بات سے مشروط ہے کہ مصری حکومت سیاسی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کرے اور زیر حراست افراد کو عدالتوں میں پیش کرے۔امریکا کی مصر کو فوجی امداد:امریکا مصر کو سالانہ 1.3 ارب ڈالر فوجی امداد کی مد میں دیتا ہے لیکن رواں برس امریکی محکمہ خارجہ نے قیدیوں سے مبینہ غیر انسانی سلوک پر ستمبر میں 13 کروڑ ڈالر روکے تھے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ مصر کی حکومت نے سیاسی قیدیوں کو قانونی ضابطے میں لانے کا عزم ظاہر کیا ہے اور رواں سال 500 سیاسی قیدی رہا کر دیے جائیں گے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved