سپریم کورٹ رجسٹرار کو سپیکر آفس نے قومی اسمبلی کارروائی کا ریکارڈ دینے سے انکار کردیا

Share

سپیکر آفس نے سپریم کورٹ رجسٹرار کو قومی اسمبلی کارروائی کا ریکارڈ دینے سے انکار کر دیا سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے سپیکر کے خط پر قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا، تاہم رجسٹرار آفس کے زبانی احکامات پر سپیکر آفس نے متعلقہ ریکارڈ دینے سے انکار کر دیا ہے۔سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے قومی اسمبلی کے 5 اجلاسوں کی کارروائی کا ریکارڈ تحریری طور پر طلب کیا گیا ہے، علاوہ ازیں رجسٹرار آفس نے سپیکر آفس سے قائمہ کمیٹی برائے فنانس اجلاس کا ریکارڈ بھی مانگ لیا۔ رجسٹرار آفس نے6، 10، 17، 26 اور 27 اپریل کا قومی اسمبلی کارروائی کا ریکارڈ سپیکر آفس سے مانگا ہے جبکہ سپیکر آفس کی جانب سے تاحال متعلقہ ریکارڈ رجسٹرار سپریم کورٹ کو فراہم نہیں کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *