سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی:خاتون ٹیچر کا مرد اساتذہ پرجنسی ہراسگی کاالزام

Share

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں خاتون ٹیچر نے مرد اساتذہ پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔خاتون ٹیچر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو شواہد کے ساتھ شکایت درج کروائی ہے، متعدد خواتین و طالبات نے بھی مجھ سے ان افراد کےخلاف شکایت کی۔انہوں نے کہا کہ انگریزی شعبے کے دو اساتذہ کے خلاف شکایت جمع کروائی ہے، دونوں اساتذہ مسلسل ہراساں کر رہے ہیں۔ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر نے شکایت جمع کروائی ہے، شکایت کنندہ خاتون کا سروس ریکارڈ بہت خراب ہے، ان کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی اور کلاسز نہ لینے کی کئی شکایات ہیں۔ترجمان نے کہا کہ خاتون ٹیچر کی کارکردگی سے متعلق کمیٹی کی رپورٹس سنڈیکیٹ میں پیش ہو چکی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *