سعودی ولی عہد امریکا کے دورے پر روانہ

Share

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکا کے دورے پر روانہ ہوگئے۔سعودی میڈیا نے ایوان شاہی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کو دورے کی دعوت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی ہے۔ایوان شاہی کے مطابق اس دورے کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جس میں مختلف شعبوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے دورے کے لیے غیر معمولی تیاریاں کی جارہی ہیں۔