سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کٹ گئی، پاکستان کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

Share

سعودی عرب میں جدہ کے قریب سب میرین کیبل کٹ جانے کے باعث ملک کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔ترجمان پی ٹی سی ایل (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ) کا کہنا ہے کہ مصروف ترین اوقات میں انٹرنیٹ سروسز معمولی متاثر ہوسکتی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ متبادل بینڈ وتھ کے ذریعے صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں