سعودی عرب، امریکا دفاعی معاہدوں پر وائٹ ہاؤس کا بیان سامنے آگیا

Share

امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدہ 6 سو ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے وعدے کا حصہ ہے، معاہدے میں جی ای گیس ٹربائنز کی برآمدات بھی شامل ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق توانائی کے شعبے میں 14 ارب 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ بھی شامل ہے. وائٹ ہاؤس کے مطابق 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کے 737 بوئنگ طیارے بھی معاہدے میں شامل ہیں، امریکی کمپنیاں سعودی عرب کو آلات کی تربیت اور خدمات بھی فراہم کریں گی۔ دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ایف 35 جنگی طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ایف 35 کی خریداری بھی معاہدے میں شامل ہے یا نہیں