سعودیہ کا سندالہ جزیرہ پر سیاحتی مرکز کے قیام کا اعلان

Share

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیوم میں سمندری سیاحت کے لیے بحیرہ احمر میں جزیرہ سندالہ منصوبے کا اعلان کردیا، جو 2024 کے ابتدا میں سیاحت کے لیے تیار ہوگا۔سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق جزیرہ سندالہ پرتعیش سمندری سیاحت کا اہم مرکز اور سیاحوں کے لیے بہترین تفریحی مقام ہوگا۔منصوبے کے اعلان کے موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ’سندالہ منصوبہ نیوم میں تیز رفتار ترقی کا عکاس ہے جس کے ذریعہ وژن 2030 کے مطابق سیاحتی امنگیں پوری ہوں گی۔واضح رہے کہ سندالہ بحیرہ احمر میں واقع متعدد جزائر میں سے ایک ہے اور 840 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے۔ یہاں پر عالمی شہرت کے حامل ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور متعدد شاپنگ مالز تعمیر ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *