
سرکاری دفتر میں خواجہ سرا سے رقص کرانے کا مقدمہ تھانہ سول لائن گوجرانوالہ میں درج کرلیا گیا، پولیس نے ایک کلرک کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ میں حبس بےجا میں رکھنے، غیر اخلاقی حرکات اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق خواجہ سراء گوجرانوالہ کے ایک سرکاری دفتر راشن لینے گیا، جہاں ملازمین نے اسے ڈانس کرنے پر مجبور کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک کلرک کو گرفتار کرلیا دیگر ملازمین کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق خواجہ سرا کو سیکیورٹی فراہم کر دی ہے، خواجہ سراء نے نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکیاں ملنے کی بھی شکایت کی تھی
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved