
پاکستان کی 27ویں آئینی ترمیم کا لب لباب یہ ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اب پاکستان کے حقیقی معنوں میں سٹریٹجک بگ باس بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے،27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردی گئی، نئی ترمیم میں کیا انوکھا ہے؟ آئین میں مجوزہ 27ویں ترمیم کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر 2025 سے ختم کر دیا جائے گا۔ اس کی جگہ نیا عہدہ کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ قائم کیا جائے گا، جس کی تقرری وزیراعظم چیف آف آرمی اسٹاف کی سفارش پر کریں گے، جو ساتھ ہی چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ترمیم کے مطابق فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر فورس اور ایڈمرل آف دی فلیٹ کو تاحیات مراعات، وردی اور عہدے رکھنے کا حق دیا جائے گا۔ انہیں آئینی و قانونی استثنا حاصل ہوگا، اور برطرفی صرف آرٹیکل 47 کے تحت ممکن ہوگی۔ریٹائرمنٹ کے بعد وفاقی حکومت ان کی ذمہ داریاں قومی مفاد میں طے کرے گی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved