سانحہ 9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: انسداد دہشتگردی عدالت کا شاہ محمود قریشی کو پیش کرنے کا حکم

Share

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔9 مئی تھانہ شادمان جلاؤ گھراؤ کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے طلب کرلیا۔ایڈمن جج خالد ارشد نے تفتیشی افسر کی استدعا پر شاہ محمود قریشی کو طلب کیا۔عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 8 جولائی کو طلب کرلیا۔