
سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نور محمد مسکانزئی پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے صوبائی حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق یہ جے آئی ٹی انسداد دہشت گردی ایکٹ 1887کے سیکشن 1910 کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے خاران میں فائرنگ کے نتیجے میں سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نورمسکانزئی شہید ہوگئے ہیں.ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) نذیر کرد کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاران کے علاقے گزگی میں پیش آیا۔ محمد نورمسکانزئی پر مسجد میں نماز کےدوران فائرنگ کی گئی، انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کیاجارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نورمسکان زئی دسمبر 2014 سے اگست 2018 تک چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ رہے اور وہ فیڈرل شریعت کورٹ کے بھی سابق چیف جسٹس رہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved