سابق صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ شہید کا قاتل گرفتار

Share

پنجاب کے سابق صوبائی وزیرداخلہ شجاع خانزادہ شہید پر دہشتگرد حملے میں ملوث سہولت کار گرفتار کرلیا سی ٹی ڈی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کلر سیداں روڈ راولپنڈی میں کاروائی کی، جس میں سی ٹی ڈی نے سابق صوبائی وزیرداخلہ پر خود کش بم دھماکے میں ملوث سہولت کار گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزم عبداللہ خان میر پور آزاد کشمیر کا رہائشی ہے، ملزم عبداللہ سے بھاری تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ملزم دھماکا خیز مواد کو پنڈی اور اسلام آباد میں تخریب کاری کیلئے لے کر جا رہا تھا۔ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔ ملزم عبداللہ خان افغانستان مرکز سے تربیت یافتہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *