سابق رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ کے اغواء کا مقدمہ درج

Share

سابق رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں احسن فتیانہ کی ماں آشفہ ریاض کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق 25 افراد نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور احسن ریاض کو اغواء کر کے لے گئے، آشفہ ریاض کا کہنا ہے کہ احسن ریاض تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے بیٹے ہیں۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمہ اغواء کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے