سائفر کیس کا ٹرائل ان کیمرہ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

Share

سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کا ٹرائل آج سے شروع ہوگا۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سفارتی سائفر گمشدگی کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کریں گے۔گزشتہ روز سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جس کے بعد آج سے کیس کا ٹرائل شروع ہوگا اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے، ایف آئی اے نے سائفر کیس ٹرائل کی کارروائی ان کیمرہ کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس کے بعد سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا کو آج کے لئے نوٹس جاری کردیے تھے۔کیس کا ٹرائل ان کیمرہ ہو گا یا نہیں، یہ اہم فیصلہ آج خصوصی عدالت میں ہوگا