زمینی آپریشن ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 50 ہو گئی

Share

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ میدان میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد جلد یا بدیر اسرائیل تک پہنچ جائے گی۔ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 4 دنوں میں 62 اسرائیلی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے جنگجو دشمن کی فوجوں اور گاڑیوں کا گلی گلی تعاقب کر رہے ہیں۔القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم نے اپنے آپ کو طویل، مسلسل اور لچکدار دفاع کے لیے تیار کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے زمینی آپریشن میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے