زمان پارک لاہور میں کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر گرینڈ آپریشن شروع

Share

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد پولیس نے گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں مال روڈ انڈر پاس کو کنٹینر اور بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ دھرم پورہ، ریلوے پھاٹک اور گڑھی شاہو جانے والے راستے بھی بند ہیں۔اس کے علاوہ میو گارڈن، اپر مال اور دیگر انڈر پاسز بھی بند کر دیے گئے ہیں اور بند راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔لاہور میں بند کیے گئے راستوں پر خاردار تاریں بھی بچھائی گئی ہیں۔، بتایا گیا ہے کہ زمان پارک میں موجود متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کا عملہ گاڑیوں اور کرینوں کے ساتھ تجاوزات ہٹانے کے لیے پولیس کے آپریشن میں ہمراہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *