زمان پارک آپریشن روکنے کی عمران خان کی درخواست پر محفوظ سنا دیا گیا

Share

زمان پارک ممکنہ آپریشن، عدالت نے عمران خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا،قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف 121 مقدمات کے اخراج اور ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔آج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اپنے خلاف درج 121 مقدمات کے اخراج کی جلد سماعت کی درخواست جمع کرائی گئی، جسے لاہورہائی کورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کر لیا۔زمان پارک میں ممکنہ آپریشن روکنے اور طلبی کے نوٹس کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بنچ نے کی۔عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ اطلاعات ہیں کہ عید پر زمان پارک میں ایکشن ہوسکتا ہے اور اگر ایکشن ہوا تو ہم چھٹیوں میں عدالت سے رجوع نہیں کر پائیں گے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے پاس کسی ایکشن کی کوئی اطلاع نہیںچیئرمین تحریک انصاف عمران خان روسٹرم پر آئے اور عدالت کو بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ عید پر ایکشن کریں گے، یہ پہلے بھی یہ کر چکے ہیں، اسلام آباد پیشی کیلئے گیا تو میرے گھر پر آپریشن کر دیا گیا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک لاہور میں ممکنہ آپریشن روکنے اور عمران خان کے خلاف مقدمات اور انکوائریوں میں طلبی کے نوٹسز کے خلاف سماعت ہوئی تھی۔عدالت نے عمران خان کی وکیل سلمان صفدر کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت لارجر بنچ کے روبرو بھجوا دی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *