روس کااپنی فوج کویوکرینی شہرخیرسون سےنکلنےکاحکم

Share

روس نے اپنی فوج کو خیرسون سے نکلنے کا حکم دے دیا، یہ یوکرین کا واحد صوبائی دارالحکومت ہے، جس پر روس نے قبضہ کیا تھا۔یوکرین میں موجود روس کے کمانڈر جنرل سرگئی سروویکن نے کہا کہ اب یہاں کمک پہنچانا ممکن نہیں رہا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کا خیرسون سے اپنی فوجیں واپس نکالنا اس جنگ کا اہم موڑ ثابت ہوسکتا ہےخیال رہے کہ ستمبر کے آخر میں روسی صدر پیوٹن نے خیرسون اور تین دیگر یوکرینی علاقوں کے روس میں الحاق کا اعلان کیا تھا۔دوسری طرف یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ہم روس کی طرف سے فوج نکالنے کے اعلان پر نہایت محتاط انداز میں پیش رفت کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپنی تمام زمین کو آزاد کرایا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *