
روس نے پانی سے تباہی پھیلانے والا ایٹم بم بنا ڈالا جو سمندر میں سونامی پیدا کر دے روس کا تیار کردہ جدید ایٹم بم ساحلی شہر کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایٹم بم کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ پانی سے سونامی بنائے گا اور سارا ملک ڈبو دے گا اور یہ جدید ہتھیار سونامی کے ذریعے برطانیہ جیسے ملک کو سمندر برد کر سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ ہتھیار خاص طور پر نیٹو ممالک سے نمٹنے کے لیے بنایا گیا ہے اور یہ زیر سمندر پیدا کی جانے والی سونامی کے ذریعے ساحلی شہر کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے۔واضح رہے کہ روس نے 2019 میں اسی مقصد کے لیے آبدوز کو لیس کیا تھا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved