روسی خودکار مال بردار ٹرک ماسکو کی سڑکوں پر روانہ

Share

روسی خودکار مال بردار ٹرک سڑکوں پر روانہ، ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ تک ڈرائیور کے بغیر سفر کا آغازروس نے باضابطہ طور پر خودکار (ڈرائیور کے بغیر) مال بردار ٹرکوں کی آمد و رفت کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ خودکار کمرشل ٹرک ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ کے درمیان ایک مرکزی شاہراہ پر چل رہے ہیں، اور یہ اقدام ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک فورم کا آغاز ہو چکا ہے۔جاری کی گئی ویڈیو میں کاماز (Kamaz) کمپنی کے سی ای او کو ایک خودکار ٹرک میں سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے اس جدید ٹیکنالوجی پر کمپنی کے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔یہ خودکار گاڑیاں روسی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور جدید انفراسٹرکچر کی ایک نمایاں مثال بن کر ابھر رہی ہیں۔