
بھارتی اداکارہ اور ماڈل راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی کی شادی کر لی، عادل درانی کی دوسری بیوی بھارتی ریئلٹی شو بگ باس سیزن 12کی مدمقابل سومی خان ہیں ۔قریبی ذرائع کے مطابق یہ شادی اس سال 2مارچ کو جے پور میں ہوئی دونوں جانب سے اس تقریب کو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا تھا، عادل خان کی دوسری بیوی سومی خان جے پور سے تعلق رکھتی ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق وہ فی الحال اپنے کیریئر کی وجہ سے ممبئی میں رہائش پذیر ہیں۔ہاد رہے کہ راکھی ساونت اور عادل درانی نےمئی2023میں شادی کی تھی۔ شادی کے کچھ ہی ہفتوں کے بعد ان کے درمیان ناچاقیاں شروع ہو گئیں تھیں ۔راکھی ساونت نے عادل درانی پرگھریلو تشدد اور دھوکہ دہی کا الزام بھی لگایا تھااور اپنے سابق شوہر کے خلاف ایف آئی بھی درج کروائی تھی جس پر پولیس نے عادل درانی کو گرفتار کرلیا تھا۔ بعد میں ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی ۔عادل درانی پہلے بھی راکھی ساونت سے شادی اور طلاق کی وجہ سے اکثر خبروں میں ان رہتے ہیں اور ان کے قریبی ذرائع کے مطابق دوسری شادی کو خفیہ رکھنے کی وجہ بھی یہی تھی۔ کیونکہ عادل درانی خبروں سے دور رہنا چاہتے تھے۔راکھی ساونت کے متعلق کہا جاتا ہے کہ انہوں نےعادل درانی سے شادی کے بعد اسلام قبول کرلیاتھا ۔را کھی ساونت نے اپنا اسلامی نام فاطمہ رکھا تھا ۔وہ مختلف اسلامی تہواروں پر اپنی تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں اور وہ عمرہ بھی ادا کر چکی ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved