راولپنڈی : شادی کا جھانسہ دیکر 6ماہ تک زیادتی، مقدمہ درج

Share

راولپنڈی میں شادی کا جھانسا دے کر ڈیڑھ سال تک لڑکی سے مبینہ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تھانہ مندرہ میں متاثرہ لڑکی کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزم ہارون شادی کا جھانسا دے کر ڈیڑھ سال تک زیادتی کرتا رہا۔ اس دوران اس نے غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصویریں بنائیں اور اب بلیک میلنگ پر اتر آیا ہے۔ملزم نے جھگڑا کرکے تعلق ختم کردیا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ ملزم کے اس عمل پر ہم نے رشتہ دینے سے انکار کردیا۔ ایک اور ملزم سراج بھی شادی کا جھانسا دے کر 6 ماہ تک زیادتی کرتا رہا۔مقدمے کے متن کے مطابق دونوں ملزم ویڈیوز اور تصویریں گھر پر اور ہمسایوں کی دیواروں پر چسپاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔