دھوکا دہی کا کیس: زرین خان کی عبوری ضمانت منظور

Share

دھوکا دہی کے کیس میں بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے اداکارہ کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد 30 ہزار روپے کے عوض ان کی 26 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کی ہے۔

کولکتہ کی عدالت نے اداکارہ کو پولیس کو اطلاع دیئے بغیر ملک سے باہر نہ جانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

زرین خان ممبئی سے عدالت پہنچی تھیں اور اب عدالت نے انہیں ہر سماعت پر پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے، اس سے قبل ستمبر میں اسی کیس میں کولکتہ کی عدالت نے اداکارہ کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔