دو سالہ بچے نے ایشیا بُک آف ریکارڈز کا اعزاز اپنے نام کرلیا

Share

شارجہ میں ایسے ہی ایک ذہین شیر خوار بچے نے ایشیا بک آف ریکارڈز کا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یادداشت کی حیرت انگیز مہارتوں سے لیس شارجہ میں مقیم 2 سالہ ایمن رون اکشے نے 195 ممالک کے جھنڈوں کی شناخت کرکے سب کے ہوش اڑادیے۔ننھے بچے ایمن رون اکشے نے نہ صرف ایشیا بک آف ریکارڈز بلکہ انڈیا بک آف ریکارڈز سمیت دونوں کا اعزاز حاصل کرنے کا ایک نادر کارنامہ انجام دیا ہے۔، متحدہ عرب امارات کے باشندے، پوجا اور اکشے کے بیٹے ایمن نے 2 سال 9 ماہ کی عمر میں تین منٹ اور 39 سیکنڈ میں 195 ممالک کے جھنڈوں کے ناموں کو پہچان کرتیز ترین کھلاڑی ہونے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔اس کے علاوہ بچے نے مختلف زمروں میں انڈیا بک آف ریکارڈز سے تعریفی سند بھی حاصل کی ہے، جن میں 100 ممالک کے جھنڈوں، 50 گاڑیوں کے لوگو، 25 جسمانی اعضاء، 36 سبزیاں، 36 پھل، 30 جانور، 23 پیشے، 20 شکلیں، 20 گاڑیاں، 20 رنگ کی شناخت اور 1 سے 100 تک گنتی گننا شامل ہے۔