دو اسرائیلی طیارے مار گرائے، خاتون پائلٹ گرفتار، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

Share

ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران نے 1 اسرائیلی خاتون پائلٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔ایرانی میڈیا کی ان رپورٹس کی تاحال ایرانی حکومت اور اسرائیل کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کے حملے میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرز کے قریب آگ لگ گئی ہے۔اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ ایران نے اسرائیل پر 100 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، تل ابیب کے ساتھ مقبوضہ یروشلم میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیںایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام نے 2 اسرائیلی طیارے مار گرائے ہیں جبکہ خاتون پائلٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق ایرانی دفاعی نظام نے اسرائیلی حکومت کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی ہے