دوسرا سیمی فائنل : جنوبی افریقا کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Share

ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ناک آؤٹ مرحلے کا اہم ترین میچ کوکلتہ کے ایدن گارڈن میں کھیلا جا رہا ہے، اس میچ کی فاتح ٹیم اتوار کو فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گیکپتان ٹیمبا باووما، وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈسن، ایڈن مارکرم، اینرج کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جینسن، جیرالڈ کوئٹزی، کیشو مہاراج، کیگیسو رباڈا اور تبریز شمسی جنوبی افریقا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔5 بار ورلڈ کپ چیمپیئن آسٹریلیوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنگز، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، اسٹیون سمتھ، مارکس لبوشین، وکٹ کیپر جاش انگلس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، جاش ہیزل ووڈ اور ایڈم زامپا شامل ہیںواضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے گروپ اسٹیج میچ میں جنوبی افریقا نے اسٹریلیا کو 134 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی