دبئی پہنچنےوالےبھارتی مسافرطیارے میں مسافروں کےساتھ سانپ بھی پہنچ گیا

Share

کالی کٹ کیرالہ سے دبئی پہنچنے والے ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے کے کارگو ہولڈ میں سے سانپ نکل آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی 737-800 طیارہ کے مسافروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور انہیں بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ دبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر طیارے کے کارگو ہولڈ میں سانپ پایا گیا جس پر ایئرپورٹ فائر سروسز کو بھی اس کی اطلاع دی گئی، یہ ایک گراؤنڈ ہینڈلنگ لیپس ہے، واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی اور لاپرواہی برتنے والے عملہ کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *