دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

Share

ڈبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا ہلکا لڑاکا طیارہ ’تیجس‘ پرفارمنس کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ فلائٹ ڈسپلے کر رہا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق طیارہ چند لمحوں کے اندر توازن کھو بیٹھا اور رن وے کے قریب جاگرا، جس کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، تاہم پائلٹ کی حالت سے متعلق سرکاری معلومات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ڈبئی ایئر شو میں پیش آنے والے اس افسوسناک حادثے نے شرکاء اور ایوی ایشن ماہرین کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہےآخری اطلاعات کے مطابق طیارے کا پائلٹ وکرم سنگھ ہلاک ہو گیا ہے