
خیبر پختونخوا اسمبلی میں ملازمین کی تعداد 7 گنا سے زائد ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر بابر سلیم سواتی کی ہدایت پر اسمبلی ملازمین کا ڈیٹا ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا گیا۔آویئرانٹرنیشنل ذرائع کے مطابق گریڈ 3 سے 22 کے ملازمین کی تعداد 794 ہے، بیشتر ملازمین سابق اسپیکر اسد قیصر اور مشتاق غنی کے دورمیں بھرتی ہوئے۔ذرائع کے پی اسمبلی کے مطابق ملازمین میں گریڈ 22 کا ایک اور گریڈ 20 کے 8 افسران ہیں۔ذرائع کے مطابق گریڈ 19 کے 22، گریڈ 18 کے 48 اور گریڈ 17 97 افسران ہیں جبکہ گریڈ 3 سے 16 کے ملازمین کی تعداد 618 ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved