خیبرپختونخوا: پرتشدد مظاہروں کے دوران 7 افراد جاں بحق ، 100 سے زائد زخمی

Share

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران 7 افراد جاں بحق اور 104 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق پرتشدد مظاہروں کے دوران پشاورمیں 4 ، کوہاٹ میں 2 اور دیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ دو دنوں کے مظاہروں میں مجموعی طور پر 104 افراد زخمی ہوئےجن میں ایس پی اور ایس ایچ او رینک کے چار افسران و اہلکار سمیت 36 زخمی ہوئےپولیس حکام کے مطابق مختلف علاقوں سے پرتشدد مظاہروں میں ملوث 296 افراد کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج کو تعینات کرنے کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے پنجاب، کے پی اور اسلام آباد میں فوج تعینات کرنےکی منظوری دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *