
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے دو الگ آپریشنز میں 8 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن سراروغہ جنوبی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آپریشن میں 2 خارجیوں بشمول خارجی سرغنہ خان محمد عرف کھورے ہلاک ہوا، جبکہ 2 خارجیوں کو گرفتار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجی سرغنہ خان محمد عرف کھورے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ خان محمد عرف کھورے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حکومت نے خان محمد عرف کھورے کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved