خوفناک زلزلے کے بعد اچانک سونامی, چند لمحوں میں ہزاروں ہلاک، وارننگ دینے کا موقع بھی نہ ملا

Share

خوفناک زلزلے کے بعد اچانک سونامی نے قیامت برپا کردی، چند لمحوں میں ہزاروں افراد کو موت کی نیند سلا دیا، وارننگ دینے کا موقع بھی نہ ملاروس کے مشرق بعید میں آنے والے 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے تباہی مچا دی، مگر اصل قیامت اس وقت برپا ہوئی جب زلزلے کے فوراً بعد ایک اچانک اور تباہ کن سونامی نے

ساحلی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ ہزاروں افراد صرف چند سیکنڈز میں جان کی بازی ہار بیٹھے جبکہ کئی بستیاں مکمل طور پر صفحۂ ہستی سے مٹ گئیں۔سونامی کی بلند و تیز لہریں 20 فٹ سے زائد تھیں. کسی قسم کی پیشگی وارننگ جاری نہ ہو سکی، لوگ سنبھلنے سے پہلے ہی پانی کی لپیٹ میں آ گئے. ساحلی علاقے، ہوائی اڈے، بازار، رہائشی عمارتیں اور اسکول مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں، ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ پوری پوری عمارتیں، گاڑیاں، اور انسان لہروں میں بہہ گئے. ہزاروں افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ سینکڑوں زخمی اور لاپتا اس کے علاوہ ہیں اور ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کر رہی ہیں. بنیادی انفراسٹرکچر مکمل تباہ ہوگیا ہے، بجلی، پانی، اور مواصلاتی نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں نے ہنگامی مدد کی پیشکش کر دی ہے.