خواتین کے لیے حجاب لینا لازم یاثانوی عمل؟ بھارتی سپریم کورٹ فیصلہ کرنے میں ناکام، ججز کی رائے منقسم، مقدمہ لارجر بینچ کے سپرد

Share

بھارتی سپریم کورٹ ملک کے اندر مسلم خواتین کے حجاب لینے کے حق کے مقدمے کی سماعت کے دوران ججز متفقہ فیصلہ دینے سے قاصر رہےکی اس معاملے میں مختلف آرا کے باعث کوئی فیصلہ نہ ہو سکااور اب اس مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کرے گا۔

بھارتی سپریم کورٹ میں جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھانشو دھولیا کا دو رکنی بینچ اس مقدمے کی سماعت کر رہا تھا۔مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ایک جج نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ اسلام میں حجاب لینا لازمی نہیں ہے۔ جبکہ بینچ میں موجود دوسرے جج کا کہنا تھا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ غلط ہے اور حجاب لینا خواتین کی مرضی کی بات ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس گپتا نے کہا کہ حجاب کے بارے میں ہماری مختلف آرا ہیں، اس لیے یہ معاملہ چیف جسٹس کو بھیجا جا رہا ہے تاکہ وہ لارجر بنچ تشکیل دیں۔تاہم اس دوران کرناٹک ہائی کورٹ کا جاری کردہ فیصلہ نافذ رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *