
ایف بی آئی نے خفیہ دستاویزات برآمد کرنے کی غرض سے امریکی نائب صدر مائیک پنس کے گھر کی تلاشی لی ہے۔امریکی نائب صدر مائیک پنس کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کی تازہ کارروائی گزشتہ ماہ نائب صدر کے گھر سے ملنے والے کچھ خفیہ دستاویزات ملنے کی پیروی کے تحت کی گئی ہےمائیک پنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے وقت امریکی نائب صدر گھر پر موجود نہیں تھے تاہم ان کے پرائیویٹ اٹارنی تلاشی کے وقت وہاں موجود تھے۔ایف بی آئی کی جانب سے مائیک پنس کے گھر کی تلاشی یکم فروری کو امریکی صدر جو بائیڈن کے ڈیلاویر کے گھر کی تلاشی کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ ایف بی آئی کو 4 گھنٹے تک جاری تلاشی کے دوران مزید کوئی دستاویزات نہیں ملی تھیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved