
اسرائیلی فوج کی مظلوم فلسطینیوں پر مسلسل بمباری جاری ہے، خان یونس میں 1 گھر پر بم باری سے بچوں سمیت 1 ہی خاندان کے 11 افراد شہید ہو گئے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق جمعے کی صبح جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے علاقے عبسان الجدیدہ میں اسرائیلی فضائی حملے نے ایک گھر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد شہید ہو گئے جن میں زیادہ تر بچے شامل تھے۔مقامی ذرائع کے مطابق حملہ اتنا شدید تھا کہ اس نے کم از کم 2 خاندانوں کو مکمل طور پر ختم کر دیادوسری جانب اسرائیل کی جانب سے محدود امداد کی فراہمی کے باعث غزہ میں انسانی بحران بدترین شکل اختیار کر گیا ہے، جہاں اقوامِ متحدہ کے مطابق 70 ہزار سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہو چکے ہیں۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اسپتالوں میں کم از کم 79 لاشیں لائی گئیں جبکہ 211 فلسطینی زخمی ہوئے۔جبالیا پناہ گزین کیمپ میں 1 گھر پر اسرائیلی بم باری کے عینی شاہدین نے الجزیرہ کو بتایا کہ حملے میں تقریباً 50 افراد جاں بحق یا لاپتہ ہو گئےغزہ کی وزارتِ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے اب تک کم از کم 53 ہزار 901 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 22 ہزار 593 زخمی ہو چکے ہیں۔حکومت کے میڈیا دفتر نے شہادتوں کی مجموعی تعداد 61 ہزار 700 سے زائد بتائی ہے، جس میں ملبے تلے دبے ہزاروں افراد کو بھی مردہ قرار دیا گیا ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved
13 comments
Pingback: rybelsus 3 mg
Pingback: clomid for sale
Pingback: cialis discount
Pingback: 50mg viagra prices
Pingback: 25 mg of viagra
Pingback: cialis 20 milligrams
Pingback: ginseng and nitric oxide in men
Pingback: cialis online pharmacy
Pingback: 100mg viagra pills
Pingback: best price viagra 25mg
Pingback: viagra pill 100
Pingback: sildenafil 25
Pingback: sildenafil 25 mg tablets