
نصیر آباد میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے صدر خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کا کہنا ہے کہ نوتال قومی شاہراہ پر ایم این اے خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خالد مگسی کے گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے، نوابزادہ خالد مگسی کوئٹہ سے جھل مگسی جا رہے تھے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی کے قافلے پر حملے کی فوری انکوائری کی ہدایت کردی۔صدر آصف زرداری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کےقافلے پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی۔صدر زرداری نے ہدایت کی کہ خالد مگسی کے قافلے پر حملے کی فوری انکوائری کی جائے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved