
لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ایک خاتون وکیل صباحت رضوی نے سیکرٹری جنرل کی نشست پر کامیابی حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا، لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں ایک خاتون کا سیکرٹری منتخب ہونا 130 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے، گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ایڈوکیٹ صباحت رضوی نے چار ہزار 310 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف امیدوار میاں عرفان نے 3ہزار745 اور قادر بخش چاہل نے 2ہزار 627 ووٹ حاصل کیے ، صباحت رضوی کو وکلا کے مختلف دھڑوں کی حمایت حاصل تھی۔صدر کی سیٹ پر حامد خان گروپ کے اشتیاق احمد خان 7ہزار 293 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ بار کی نائب صدر کی سیٹ کیلئے ایک اور خاتون وکیل ربیعہ باجوہ منتخب ہوئی ہیں جنہوں نے 3590 ووٹ حاصل کیے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved