
حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا ، 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا امکان اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں موجود تمام 20 زندہ یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبےکے تحت طے شدہ معاہدے کے مطابق ہوئی ہے۔معاہدے کی رو سے یرغمالیوں کی رہائی کے بعد تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کیا جانا ہے۔حکام کے مطابق یہ عمل مرحلہ وار شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ٹرمپ نے اس پیش رفت کو تاریخی امن اقدام قرار دیتے ہوئے قطر کی غیر معمولی سفارتی کوششوں کو سراہا، جنہوں نے مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا۔ذرائع کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی رہائی آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے، جب کہ فریقین کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ پر بھی بات چیت جاری ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved
5g5rdr