حلف لینے سے منع نہیں کیا، آئینی فرض ادا کروں گا: فیصل کنڈی

Share

گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں نے کبھی بھی حلف لینے سے منع نہیں کیا، میرا جو آئینی فرض ہے، وہ ادا کروں گا۔پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اپنے بیان میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ کہا قانون و آئین پر عملدرآمد کریں گے، میرا جواب ہائیکورٹ میں جمع ہو چکا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں آج رات ہر صورت میں کے پی کے پہنچ جاؤں گا، گورنر کے پاس طیارہ نہیں ہوتا، وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا طیارہ فراہم کریں۔ایک صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو سے کان میں ہونے والی باتیں آپ کو نہیں بتا سکتا۔