
عمران خان نے لانگ مارچ کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کر دیا ہے اور تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت تحریک انصاف کا مارچ اتوار کے روز جہلم پہنچے گا۔نئے شیڈول کے مطابق جہلم تک کا پلان جاری کیا گیا ہے ، مارچ آج چن داقلعے سے شروع ہو کر گوندالا والا باغ پر ختم ہوگا۔جس کے بعد مارچ کل پنڈی بائی پاس سے شروع ہوکر گھکڑمنڈی پراختتام پذیر ہوگا ، جس کے بعد حقیقی آزادی مارچ جمعرات کو وزیرآباد سے گجرات تک کا سفر طے کرے گا۔نئے شیڈول کے تحت جمعہ کے روز حقیقی آزادی مارچ گجرات سے لالہ موسیٰ تک جائے گا اور ہفتے کے روز لانگ مارچ کھاڑیاں سے سرائےعالمگیر پہنچے گا۔اتوار کے روز حقیقی آزادی مارچ سرائےعالمگیر سے جہلم تک جائے گا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved