
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے عام انتخابات کے لیے خواتین کی مخصوص نشستوں پر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔جے یو آئی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے شاہدہ اختر علی، نعیمہ کشور، حناء بی بی اور صدف یاسمین کے نام فائنل کردیے گئے۔صوبہ سندھ سے زرین بی بی، بلوچستان سے عالیہ کامران مرتضی، آسیہ ناصر، صفیہ حفیظ اور صفیہ مفتی فضل الرحمان کے نام شامل ہیں۔سندھ اسمبلی کے لیے حناء اویس اور ایمن عبدالرزاق عابد لاکھوکا نام شامل ہے، پنجاب اسمبلی کے لیے عاتکہ امیر حمزہ ، جویریہ ساجد اور رابعہ ندیم کے نام شامل ہیں۔خیبرپختونخوا سے ریحانہ اسماعیل، عاصمہ عالم، ستارہ آفرین، ایمن درانی اور مدینہ گل آفریدی کے نام فائنل کیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان سے شاہدہ رؤف ،صفیہ ،معصومہ احمد بلوچ اور بی بی زلیخہ شامل ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved