
اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تقرری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن میں وکلا کی نمائندگی کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ ممبر جوڈیشل کمیشن اختر حسین نے اپنا استعفیٰ چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ارسال کردیا۔ ا

ختر حسین نے استعفیٰ میں لکھا کہ پاکستان بار کونسل نے مجھے آئینِ پاکستان تحت تین مرتبہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن نامزد کیا اور میں اپنی ذمہ داریاں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق انجام دیتا رہا۔انہوں نے لکھا کہ حالیہ عدالتی تقرریوں سے متعلق تنازعات کی بنا پر میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا، لہٰذا میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں اور اپنے اس استعفیٰ کی نقل پاکستان بار کونسل کو ارسال کر رہا ہوں تاکہ آئین پاکستان 1973 کے تحت میری جگہ نیا نامزد رکن مقرر کیا جا سکے۔دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے نئے ممبر کے انتخاب کے لیے اجلاس 26فروری کو طلب کرلیا ، اجلاس میں جوڈیشل کمیشن میں وکلا کی نمائندگی کے لیے ممبر کا انتخاب کیا جائیگا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved